پاکستان

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ6 اپریل 2023
پریس ریلیز
پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقےABسینیا لائن لا ئنز ایریا سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان حسین بنگالی عرف گڈو، محمد رمضان عرف راہول اور شاہ رخ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 3عدد 30بور پسٹل بھی برآمد کر لیئے گئے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے کراچی کے علاقوں طارق روڈ، ہا کس بے، ٹاور، کھارادر، منظورکا لونی اور کا لا پل میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹر یٹ کرائم، ڈکیتی اور عورتوں سے پرس چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہو نے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور کئی بارجیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

 

 

گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ترجمان سندھ رینجرز

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button