پاکستان
الیکشن سے متعلق فیصلے مزید سنگین،وزیرقانون

اسلام آباد پریس کانفریس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر دکھ اور افسوس کرسکتا ہوں
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریس کانفرنس کے دوران وزیرقانون نے کہا کہ 3 رکنی بینچ نے سیاسی جماعتوں، بارکو نسلز کے مطالبے کے باجود فیصلہ دیا، سب نے کہا فل کورٹ اس کیس کا فیصلہ دیتی، اجتماعی طور پر فیصلہ کرناچاہیے تھا۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بینچ چاروں صوبوں کے ججز پر مشتمل ہونا چاہئے، ایک صوبے سے ججز کا بینچ ایسا لگ رہا ہے جیسے تخت لاہور ہے۔



