پاکستان
ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش

پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت شمال مشرقی بلوچستان میں آج اور کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں اسلام آباد، پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔جبکہ دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کے بعد کوہ سلیمان رینج میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہے گا۔



