اہم خبریںپاکستان

اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن، اظہر مشوانی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست کو اظہر مشوانی کے بھائی مظہرالحسن نے ہائی کورٹ میں دائر کیا ہے۔

 درخواست گزار کا کہنا ہےکہ اظہر مشوانی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن ہیں،23 مارچ کو اظہر مشوانی کو گھرکے باہر سے اغوا کیا گیا، اظہر مشوانی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کرایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ پولیس کو اظہر مشوانی کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button