پاکستان
محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ اور شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث بیشتر علاقے زیرِآب آگئے اوربرساتی نالوں طغیانی ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظرشہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں تک بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے



