پاکستان
شمالی بلوچستان موسلادھار بارشوں کی لپیٹ میں۔۔۔

شمالی بلوچستان مضبوط سسٹم کے زیر اثر آگیا جہاں کئی علاقوں میں 12 گھنٹوں سے تیز بارشوں کا سلسہ جاری ہے۔
بلوچستان کے علاقیں چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، خانوزئی، زیارت، مسلم باغ، بوستان، کان مہترزئی، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں گزشتہ 12 گھنٹے سے شدید بارشیں جاری ہیں۔
شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ کوئٹہ چمن شاہراہ کے مختلف مقامات پر طوفانی بارش جاری ہے۔یہی رابطہ جس کی وجہ سے سڑکیں آمدورفت کیلئے متاثر ہوئی ہیں۔
خوشاب، بھکر اور بورے والا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کی اطلاع۔



