رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی ، اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ 29 مارچ 2023
پریس ریلیز
پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکھربائی پاس کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پشاور سے سکھر، مورو، حیدرآباد اور کراچی اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 ملزمان مختیاراور خان پرویز کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ بھی برآمد کر لی گئی۔



تفصیلات کے مطابق ملزمان مسافرکوچ نمبرJC-0245پرکوچ کے مالک ثابت خان کے کہنے پر اسلحے کی بڑی کھیپ جس میں 4عدد.223 بور رائفل، ایک عدد8ایم ایم رائفل،ایک عدد کلاشنکوف،19عدد9ایم ایم پستول، 5عدد30بورپستول، ایک ہزار گولیاں اور مختلف ہتھیاروں کی 28عدد میگزین شامل ہیں پشاور سے سکھر، مورو، حیدر آباد اور کراچی میں سپلائی کر رہے تھے۔ مشترکہ کاروائی میں کوچ اور اس سے برآمد اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا۔ اسلحہ کوچ کے خفیہ خانوں میں بڑی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رے ہیں۔


گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور کوچ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجرز



