اہم خبریںپاکستان

کامران ٹیسوری کا گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرانے کا اعلان

سندھ کے عوام دوست گورنر کہلائے جانے والے کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں رمضان کے مہینے میں پورے تیس دن روزہ افطار کرانے کے اعلان کے بعد آئی ٹی کورس کرانے کا بھی اعلان کردیا ۔

 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ عید کے بعد گورنر ہاؤس میں 50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری برنس روڈ پر قائم ریسٹورینٹ میں پسند کے کھانوں سے سحری کرنے کے لیے فیملی اور دوستوں کے ہمراہ پہنچے۔

 

گورنر سندھ نے کہا کہ جہاں جاتا ہوں سوشل میڈیا پر بتاتا ہوں تاکہ لوگوں کی مجھ تک رسائی آسانی ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ لوگ اسٹریٹ کرائم اور مہنگائی سے پریشان ہیں، باغات کے مالکان فروٹ مہنگا دے رہے ہیں، میں ان سے بھی بات کرونگا، لوگوں کے مسائل پر میں نے سندھ حکومت کو بھی خط لکھا ہے۔

 

کامران ٹیسوری نے کہا کہ عید کے بعد گورنر ہاوس میں 50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی پروگرام کروارہے ہیں، پہلے مرحلے میں خواتین کو کورسز کرائیں گے، ان کورسز کے ذریعے لوگ موبائل فون پرکام کرکے پیسے کماسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button