پاکستان

شاہ محمود :انتخابات کیلئے مل بیٹھ کربات کرنے کے لیے تیار ہیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے لیکن حکومت کی نیت میں خلل ہے

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مذاکرات سے کتراتے نہیں مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے ہم انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں

 

 

شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے وسائل نہیں ہیں۔ مگر پی ایس ایل اور عمران خان کی پیشی پر تعیناتی کے لیے وسائل موحود ہیں، امید ہے عدلیہ آئین کا تحفظ کرے گی، ہم اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ہیں۔

 

اس حوالے ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کی بندش سے حقائق چھپ نہیں سکتے ہیں، ہم پر امید ہیں، آئین واضح ہے کہ الیکشن کب ہوں گے اور جو بہانہ بنانے  جارہا ہے وہ کمزور ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button