پاکستان

سموسے کا ریٹ 33 روپے مقرر, نئی قیمتوں کی لسٹ جاری

افطار میں سموسے کھانے والے افراد کےلئے بڑی خبر۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کمشنر کراچی نے بیکری پر ملنے والی ان اشیاء کی سرکاری قیمتیں مقرر کردیں اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 

 

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اے کیٹگری کا 60 گرام کا آلو کا سموسہ 33 روپے کا فروخت کیا جائے گا جبکہ بی کیٹگری کے 60 گرام آلو کے سموسے کی قیمت 28 روپے مقرر کی گئی ہے۔
قیمے کا سموسہ اے کیٹگری کا 35 گرام والا 33 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ بی کیٹگری کے 35 گرام سموسے کی قیمت 28 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

 

کمشنر کراچی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق مکس پکوڑے اے کیٹگری کے 560 روپے فی کلو میں فروخت کئے جائیں گے جبکہ بی کیٹگری کے مکس پکوڑے 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہوں گے۔

 

اسی طرح اے کیٹگری کی جلیبی کی فی کلو قیمت 440 روپے مقرر کی گئی ہے اور بی کیٹگری کی جلیبی کی قیمت فی کلو 400 روپے ہوگی۔

 

کمشنر کراچی کی جانب سے کھجلہ اور پھینی کے بھی سرکاری نرخ مقرر کردئے ہیں۔ اے کیٹگری کا کھجلہ 690 روپے فی کلو جبکہ بی کیٹگری کا کھجلہ 590 روپے فی کلو میں فروخت کیا جائے گا۔

 

اے کیٹگری کی فی کلو پھینی کی قیمت 690 روپے میں دستیاب ہوگی اور بی کیٹگری کی پھینی کی فی کلو قیمت 590 روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button