
پاکستان میں ماہِ رمضان کا چاند آج 22 مارچ بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے ۔
ماہرین فلکیات کے مطابق رواں برس رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی رات 11 بج کر 13 منٹ پر ہوجائے گی اور اگلے روز 22 مارچ کی شام کراچی میں غروب آفتاب 6 بج کر 43 منٹ پر ہوگا، چاند 47 منٹ تک افق پر رہے گا اور غروب ہلال 7 بجے کر 30 منٹ پر ہو گا۔
یاد رہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 30 منٹ تک ہوگی اس دوران چاند کی افق سے بلندی 10 ڈگری ہوگی اور چاند کا تقریباً 0.9 فیصد حصہ روشن ہوگا جبکہ چاند کا زمین سے فاصلہ صرف 3 لاکھ 82 ہزار کلومیٹر تک ہوگا۔
اگر23 مارچ کو پہلا روزہ ہوا تو 29 رمضان کی شام کو عید کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اگر پہلا روزہ 24 مارچ کو ہوا تو 29 رمضان کی شام کو عید کا چاند بہت واضح روشن ہوگا۔



