اہم خبریںپاکستان

کراچی میں پہلے روزے سے بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشنگوئی

شہرقائد میں گزشتہ روز اچانک تیز بارش کے بعد آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دوبارہ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔

 

موسمیاتی ایکسپرٹ جواد میمن نے بتایا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں، جس کے باعث آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت گرمی اور حبس سے بادل بن سکتے ہیں۔

 

جواد میمن نے بتایا کہ شہر کے مشرق، مغرب اور جنوب میں آج گرج چمک کے یہ بادل بننے کا امکان ہے۔

 

جواد میمن کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کو بحیرۂ عرب سے نمی کی صورت میں سپورٹ ملے گی، جس کے تحت کراچی کے اکثر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ 22 مارچ کو آنے والے سسٹم کے تحت گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کا بھی امکان ہے، سسٹم 24 مارچ تک اثر انداز رہے گا۔

جواد میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ سسٹم کے تحت 23 اور 24 مارچ کو کراچی میں بارش کا زیادہ امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button