پاکستان

حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس کا آغاز

 

صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 771 واں سالانہ عرس آج بروز ہفتہ 11 مارچ سے شروع ہوگا۔

حضرت لعل شہباز قلندر کا 771 واں سالانہ عرس کا  آغاز آج  بروز ہفتہ 11 مارچ سے شروع ہوگیا ہے۔ عرس کا افتتاح گورنر سندھ کی جانب سے  پھولوں کی چادر چڑھا کرکیا گیا۔اس عرس کے موقع پر زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تین روزہ عرس کی تقریبات میں لاکھوں زائرین حاضری دیں گے،یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔ ساتھ ہی انتظامیہ کی  جانب سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے عرس کے داخلی، خارجی اور اطراف کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

 

سیہون شریف سندھ کا وہ عظیم روحانی مرکز ہے جہاں ہمہ وقت فقیروں، عقیدت مندوں اور زائرین کا ڈیرہ جمع رہتا ہے۔یہاں ہر شخص اپنے انداز سے حضرت لال شہباز قلندر سے محبت وعقیدت کا اظہار کرتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button