
سابق وزیرِاعظم عمران خان کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ۔ لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات رونما ہونے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق تین چار سو پر مشتمل جتھے جس میں مسلحہ افراد بھی موجود تھے، جتھے قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔
درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن عمران خان، حسان نیازی، فرخ حبیب، فواد چوہدری، حماد اظہر، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری وغیرہ کے کہنے پر اداروں کو دھمکیاں دیتے رہے۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ مشتغل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے، پولیس پر پتھراؤ اور ڈنڈے مارنے سے 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔
عمران خان پر درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے انکے اپنے 6 کارکن بھی زخمی ہوئے، پولیس زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں پی ٹی آئی کے کارکن بھی زیر علاج تھے اور زیر علاج زخمیوں میں علی بلال بھی دم توڑ گیا۔



