پاکستان

شیری رحمٰن نے عمران خان کو دیا نیا نام !

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے عمران خان کو نیا نام دے دیا۔

شیری رحمٰن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر عمران خان ’لاڈلے خان اور ،مفرور خان قرار دے دیا

شیری رحمٰن نے ٹوئٹر پر کہا کہ آج پھر عدالت سماعت میں ’مفرور خان‘ کو بلاتی رہی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے عمران خان نے کہا تھا ’میں گھر پہ نہیں، 7 تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں گا‘، آج پھر عدالتی نظام اور قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔یہی وہ ملک کی اشرافیہ اور مافیا ہے جو خود کو قانون      سے بالا سمجھتی ہے

 

سینیٹر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں مزید  لکھا کہ عدالت سے کسی مجرم کو اتنی سہولیات اور مراعات نہیں ملیں جتنی’لاڈلے خان‘ کو مل رہی ہیں۔

شیری رحمٰن نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کون سے مجرم کے لیے عدالت پورا پورا دن انتظار کرتی ہے؟ ہمارے رہنماؤں کو پابندی سے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جاتا تھا، قانونی اور عدالتی اصول سب کے لیے ایک کیوں نہیں؟

 

انہوں نے لکھا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس کی عوامی سماعت کا مطالبہ کرتے تھے، چور چور کی سیاست کرنے والے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟

شیری رحمٰن نے یہ بھی لکھا کہ توشہ خانہ سے چوری نہیں کی تو عدالت میں تلاشی دینے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button