پاکستان

مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی میں پرائس چیکنگ کے دوران کوکنگ آئل ، فلور مل آٹا چکیوں اور مہنگے داموں دودھ گوشت سبزی فروخت کرنے والوں کی خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ۔

 

 

روان سال یکم جنوری 2023 سے اب تک 941 دکانوں پر 8،649،500 کے جرمانے عائد اور 53 دکانوں کو سیل کردیا گیا جبکہ 14 منافع خوروں کو حراست میں لےکر جیل بھیج دیا گیا

 

 

وزیر اعلیٰ سندھ ، چیف سیکرٹری سندھ اور کمشنر کراچی کے خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری کی زیر نگرانی ضلع جنوبی کے پانچوں سب ڈویژن سول لائن، لیاری، گارڈن، آرا باغ اور صدر میں روزمرہ کی استعمال کے اشیاء مھنگی دامون فروخت کرنے اور حکومت کے ظرف سے مکرر کردہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے اور پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے سپر اسٹورز منی مارٹس کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے

 

واضح رہے چیف سیکریٹری سندھ کے جانب سے پرائس چیکنگ اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کے ہدایت پر ضلعی کمیٹیاں تشکیل دی تھی ضلع جنوبی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ثی ایچ پی ڈپارٹمنٹ ، کمشنر کراچی ، ڈپٹی کمشنر جنوبی ، ایس ایس پی سائوتھ ،ڈپٹی کنٹرولر فوڈ ڈپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ آفیسر بیرو آف سپلائی اینڈ پرائز ز کمیٹی کے ممبر ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button