پاکستان
نادرا نے شہریوں کے لئے نئی سہولت کا اجراء کر دیا

نیشنل ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کی جانب سے شہریوں کے لیے “اجازت آپ کی” کے نام سے ایک نئی سروس کا اجراء کیا ہے
تفصیلات کے مطابق ترجمان نادرا نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوۓ ایک نئی سروس “اجازت آپ کی” کے نام سے سہولت کا اجراء کیا ہے۔ مزید تفصیلا ت کے مطابق اس نئی سروس کے ذریعے شہری اپنے تصدیق کا عمل بغیر کسی مشکل کے باآسانی مکمل کرسکیں گے۔ ساتھ ہی اس نئی سروس کے ذریعے شہریوں کو با آسانی اپنی ذاتی معلومات محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
نادرا ترجمان کے مطابق اس سروس کے ذریعے اپنی ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار شہریوں کے پاس ہوگا۔



