
پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی سمیت اہم رہنماوں نے خود گرفتاری دی ہے۔
تحریک انصاف کے کارکن قیدیوں والی گاڑی کی چھت پر چڑھ گئے۔
دوسری جانب پولیس نے گرفتاریوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو گرفتار نہیں کیا، پی ٹی آئی والے خود گاڑیوں میں بیٹھے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے گرفتاریاں دینے سے تحریک کا آغازکیا ہے،حکومت کے جانے تک ہماری قربانیاں جاری رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارا مرکز لاہور ہے اور شام تک لاہور میں احتجاج جاری رہے گا، کل یہ احتجاج پشاور منتقل ہوجائے گا جہاں ہماری قیادت اور کارکنان گرفتاری دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس کے بعد راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالا اور پورے پاکستان میں یہ تحریک پھیلے گی اور اس وقت تک گرفتاریاں دینے کا سلسلہ جاری رہے گا جب تک ہم انتخابات کی طرف نہیں جاتے۔



