اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کی حفاظتی ضمانت3 مارچ تک کےلیےمنظورکرلی۔ تھانہ سگجانی مقدمہ کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے جبکہ عمران خان جسٹس باقرعلی کی سربراہی میں2رکنی بینچ کےسامنےپیش ہوئے ۔

 

سماعت کے دوران عمران خان کے وکلا اور پی ٹی آئی قیادت کمرہ عدالت میں موجود تھی ۔ عمران خان پیدل چل کرکمرہ عدالت میں پہنچے ۔

 

بنیچ کے روبرو پیشی کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ مجھے دو ہفتے چاہئیں، کوئی جھٹکا لگ گیا تو دوبارہ کھڑے ہونےمیں 3 ماہ لگ جائیں گے، ایک گھنٹے تک گاڑی میں بیٹھا رہا ہوں، عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، ہماری پارٹی کا نام بھی انصاف ہے

 

واضع رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے اور رکن قومی اسمبلی پر حملےکےکیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button