اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج، گرفتاری کا خدشہ

سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر جمع ہوگئی ہے۔

 

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیشی پر خارج کردی۔ جس کے بعد اب عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے۔

 

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر کھلاڑی عمران خان کے محافظ بن گئے ہیں، خان کی حفاظت کیلئے لاہور زمان پارک کے باہر جمع مزید کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

اس کے علاوہ زمان پارک کے باہر خواتین کارکنان کی جانب سے بول نیوز کے حق میں نعرے بازی بھی جاری ہے۔

 

تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا ہے کہ پولیس آئے اور عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے عمران خان کی حفاظت ہم کریں گے۔

 

دوسری جانب زمان پارک لاہور میں حالات کی کشیدگی کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم قانون کا بہت احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، لیکن کوئی غیر قانونی کام نہیں ہونے دیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے یہ غلام پولیس زمان پارک کے اردگرد گھوم رہے ہیں، سوچنا بھی نہیں تو پورے پاکستان کو زمان پارک بنادیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button