
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر بات کرتے ہوئے خود کو حکومت سے علیحدہ قرار دے دیا ۔
مریم نواز نے لاہور میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کی۔ اس دوران حکومت کی ناقص کارگردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔
مریم نواز سے نوجوانوں نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور دن بدن بدترین صورتحال اختیار کرتے معاشی بحران سے متعلق سوالات کیے تو انہوں نے کہا کہ میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کی حکومت کو اپنی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت صرف نواز شریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری مسلم لیگ نون پر نہیں ڈالی جاسکتی، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور وہ ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔
مریم نواز نے پارٹی صدر شہباز شریف کو اپنا وزیراعظم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ یہ میری حکومت نہیں ہے اور نہ ہی میں اس حکومت کا حصہ ہوں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے تاہم موجودہ صورتحال کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہوتی ہے۔ ہماری حکومت صرف نواز شریف واپسی پر قائم ہوگی ۔



