اہم خبریںپاکستان

وزیرِاعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

ترکیہ میں شدید زلزلے کے باعث ہزاروں کی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم پاکستان شہبازشریف وزیرِخارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ زلزلہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کےلئے ترکیہ روانہ ہو گئے ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکی پہنچیں گے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کریں گے جبکہ زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور یک جہتی کا اظہار کریں گے۔

 

وزیراعظم ترکی میں زلزلے سے تباہی کا شکار ہونے والے علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاکستانی ریسکیو ٹیموں اور متاثرہ ترک عوام سے بات چیت بھی کریں گے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کا اس سے قبل ترکی کا دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے 6 فروری کو صدر طیب اردگان سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں ہر طرح سے تعاون کا یقین دلایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button