
سابق وزیرِداخلہ شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا ، ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم دے دیاگیا ۔
ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کردیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کا آغاز ہوا تو وکیل سلمان اکرم راجا روسٹرم پر آ گئے۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون، ایس ایچ او آبپارہ بھی عدالت میں پیش ہوگئے۔ وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج صاحب نے ایک الزام کی بنا پر ضمانت خارج کی۔



