پاکستان
کراچی میں پولیس مقابلہ، دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی شناخت وسیم اور اسد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دونوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



