شریف آباد میں دورانِ ڈکیتی شہری کو گولی مارنے والا ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 13 فروری 2023
شریف آباد کی حدود میں شہری کو دورانِ ڈکیتی گولی مار کر زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مورخہ 11 فروری کو ایف سی ایریا شریف آباد تھانہ کی حدود میں شہری محمد انور سے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے محمد انور کو پیر میں گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے
شریف آباد پولیس نے واقعہ کا فوری مقدمہ نمبر 35/2023 ڈکیتی اور دورانِ ڈکیتی زخمی کرنے کے دفعات میں درج کرلیا تھا۔امروز خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد حضیفہ اور شاہ میر کے ناموں سے ہوئی ہے۔جبکہ دورانِ گرفتاری ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں ڈکیتی اور دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔گرفتار ملزمان نے مزید انٹیروگیشن جاری ہےملزمان کے خلاف اسلحہ کے علیحدہ سے مقدمات درج کیے گئے
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس



