
ایک پاکستانی شخص نے خاموشی سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین ڈالرز (ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد) عطیہ کردیے۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پاکستانی شخص امریکا میں ترک سفارتے خانے میں داخل ہوا اور اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر 30 ملین ڈالرز کی امداد دےکر چلا گیا۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک پاکستانی کی جانب سے خاموشی سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین ڈالرز کی امداد کے عمل نے ان کے دل کو چھولیا ہے۔
Deeply moved by the example of an anonymous Pakistani who walked into Turkish embassy in the US & donated $30 million for earthquake victims in Türkiye & Syria. These are such glorious acts of philanthropy that enable humanity to triumph over the seemingly insurmountable odds.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 11, 2023
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خدمت خلق کی ایسی ہی شاندار مثالیں ہیں جو انسانیت کو درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
خیال رہےکہ ترکیہ اور شام میں زلزلےکے باعث 24 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور ہزاروں افراد زخمی ہیں جب کہ زلزلے سے دونوں ممالک میں 8 لاکھ سے زائد افراد بےگھر ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے ترکیہ اور شام میں خوراک پہنچانےکے لیے 77 ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔



