پاکستان

بچوں کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعرات 9 فروری کو کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کیجانب سے نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔

کمیٹی کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کیا جاٸیگا، جب کہ پہلی سے تیسری جماعت تک بچوں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جاٸے۔

امتحانات کے حوالے سے کمیٹی نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ کے امتحان عید الفطر کے بعد لٸے جاٸیں گے۔ تعلیمی سال تمام نجی اسکولوں میں یکم اگست سے شروع کیا جاٸیگا۔

ڈاٸیریکٹوریٹ آف پراٸیوٹ اسکولز کی جانب سے ایڈیشنل ڈاٸیریکٹر نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button