پاکستان

کراچی میں فلور مل کے منشی سے 52 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

مورخہ 07 فروری 2023

ایف بی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں فلور مل کے منشی سے 52 لاکھ کی ڈکیتی کا کیس حل ملزمان گرفتار نقدی برآمد

30 جنوری کو ایف بی انڈسٹریل ایریا کی حدود بلاک 22 میں 52 لاکھ کی ڈکیتی ہوئی تھی جس میں 3 مسلح ملزمان نے فلور ملز کے منشی سے 52 لاکھ روپے چھینے تھے

منشی فیکٹری سے پیسے لیکر بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا جہاں ملزمان نے ٹکر مار کر منشی کو گرایا اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے

پولیس نے واقعے کا فوری مقدمہ نمبر 22/2023 ڈکیتی کے دفعات میں درج کرکے کاروائی کا آغاز کیا

نہایت حکمت عملی سے انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل مدد سے پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کی شناخت فیضان ولد عبدالرؤف اور فرمان اللہ ولد عالم خان کے ناموں سے ہوئی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس نے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 1 عدد موٹر سائیکل اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی

گرفتار ملزمان سے انٹیروگیشن جاری ہے اور تیسرے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا

جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف اسلحہ کا علیحدہ سے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button