پاکستان

آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردیگئی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے   ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ  تبدیل ہوگئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں تاریخ تبدیل ہونے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے مسئلے پرہونے والی آل پارٹیز کانفرنس 7 فروری کے بجائے 9 فروری کومنعقد کی جائے گی۔

مزید تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے اور دہشت گردیسے متعلق  درپیش چیلنجز کے مقابلےکی مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اے پی سی میں نیشنل ایکشن پلان پربھی نظرثانی کی جائیگی۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button