پاکستان

ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے پر مریم نواز کا اظہار افسوس

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز  کا ترکیہ اور شام سمیت مختلف ممالک میں آنے والے زلزلے پر اظہار افسوس

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر  جاری کرتےہوئے  مریم نواز نے زلزلے میں  اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تباہ کن زلزلے پر پڑوسی  ترکیہ، شام اوردیگر ممالک ہمسایہ سے افسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں  کوجلد صحتیابی عطا کرے ۔ آپ کے پیاروں کے بچھڑنے کے غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

 

یاد رہے کہ ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا  جس سے مجموعی اموات 514، زخمی ہونے والوں کی تعداد 440 ہو گئی ہے  جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے  ترک نائب صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں آئے زلزلے سے اموات کی تعداد 284 ہو گئی ہے۔

مزید  تفصیلات کے مطابق شام میں زلزلے سے اموات 230 سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 600 ہو گئی ہے۔

 

۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button