اہم خبریںپاکستان

اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ آگیا

عدالت  نے  اسلام آباد میں اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ ستی قتل کیس کا  بڑا  فیصلہ  سنادیا۔

عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس کے 2 ملزمان کو سزائے موت اور 3 کو عمرقیدکی سزا سنائی ہے۔

اسامہ ستی قتل کیس میں سزا پانے والے تمام  افراد کا تعلق اینٹی ٹیررازم اسکواڈ سے ہے۔

ملزم افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کو سزائے موت جب کہ سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار کو عمرقیدکی سزاسنائی گئی، افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ پر ایک  ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ بائیس سالہ نوجوان اسامہ ستی کو جنوری 2021 میں پولیس کی انسداد دہشتگردی فورس نے سری نگرہائی وے پررات کے اندھیرے میں قتل کردیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button