
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے آرڈیننس 2002 میں ترامیم کی جائیں گی ۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ایچ ای سی آرڈیننس 2002 میں ترامیم ادارے کو مزید مضبوط کریں گی ،ایچ ای سی میں صوبوں کی نمائندگی متاثر کئے بغیر ممبران کم کئے جائیں گے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی وفاقی حکومت کرے گی،چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے کم کرکے 2 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
وزیر تعلیم کارکردگی سے عدم اطمینان کی صورت میں چیئرمین کو کسی بھی وقت سبکدوش کر سکیں گے،ہائیر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002 میں ترامیم پر تحفظات کا شکارہے،چیئرمین ایچ ای سی نے کہاکہ ترمیم کی صورت میں 20 سال پیچھے جانا ہوگا۔



