پاکستان

پاکستان میں سروسز بلاک ہونے پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر وکی پیڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ پی ٹی اے نے ہماری سروس اور تمام پراجیکٹس کو پاکستان میں بلاک کر دیا ہے۔

وکی پیڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہمیں پی ٹی اے کی جانب سے یکم فروری کو بتایا گیا کہ وکی پیڈیا کی سروس کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور پھر 3 فروری کو غیر قانونی مواد کا جواز بنا کر ہماری سروس کو پاکستان میں مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا

 لائن انسائیکلو پیڈیا کی جانب سے ٹوئٹر پر لکھا گیا ہے کہ ہم ’معلومات سب انسانوں کے لیے‘ پر یقین رکھتے ہیں اور وکی پیڈیا کی سروس کو پاکستان میں بلاک کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی کو بلا معاوضہ معلومات کی رسائی سے محروم کر دیا گیا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہر کوئی پاکستان کی تاریخ اور ثقافت تک رسائی سے محروم ہو جائے گا

ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں پاکستان جلد ہماری تمام سروسز کو بحال کردے گا تاکہ معلومات کی فراہمی موثر بنائی جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button