پاکستان

فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کراچی میں مُنعقد

کراچی میں دوربین فاؤنڈیشن کے تحت فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بہترین تربیت حکومت کی ترجیح ہے کیونکہ بہترین تربیت سے اساتذہ معاشرے میں تبدیلی کا ذریعہ بن سکیں گے۔

 

اس موقح پر صوبائی وزیرکا کہنا  تھا کہ سندھ حکومت کو تعلیم کے حوالے سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے دن رات کوشش کرتی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کے شرکاء میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز سمیت ملک کے نامور ماہرینِ تعلیم شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button