
پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی،
جس کے تحت شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد اکٹھے ہونے پر پابندی ہو گئی، ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ پابندی کااطلاق 10 دن کیلئے ہو گا،سکیورٹی کی نازک صورتحال پر دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے سے امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں 100 کے قریب افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔



