عمران خان کا آل پارٹیز کانفرس میں شرکت سے انکار پر شیری رحمٰن کا ردعمل سامنے آگیا

وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کا آل پارٹیز کانفرس میں شرکت سے انکار ان کی منفی اور فسطائی سوچ کا ثبوت ہے۔
اے پی سی میں عمران خان کی شرکت سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ یہ پہلے کشمیر معاملے پر قومی یکجہتی کاحصہ نہیں بنے،نا اب دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ عمران خان تاثر دے رہے ہیں دہشتگردی صرف ملک، قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اے پی سی میں نہ آکر عمران خان دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پیغام دے رہے ہیں کہ پی ٹی آئی ان کے خلاف نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا بیانیہ واضح کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور اسد قیصر نے حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کو ڈراما قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔



