پاکستان

پی پی پی کے کارکن کی جانب سے شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف بلوچستان کے شہر حب کے صدر تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شیخ رشید کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کارکن نے ایف آر درج کرائی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق درخواست گزار علی اصغر کے جانب سے  شیخ رشید  کے خلاف ملک میں امن و امان کو خراب کرنے اور خون ریزی کرانے کی سازش کرنے پر ایف آئی آر جمع کرائی گئی ۔

مزید تفصیلات کے مطابق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کے نازیبا الفاظ سے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام میں اشتعال پھیل گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید کے خلاف 506۔504۔500۔186اور 153  کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button