لیاقت آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 4 موٹر سائیکل چور گرفتار

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 02 فروری 2023
لیاقت آباد پولیس کی ٹارگیٹٹڈ کاروائی اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل لفٹنگ اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ملزمان کو خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹٹڈ کاروائی کے بعد گرفتار کیا گیا جنکے قبضے سے چھالیہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد
گرفتار ملزمان میں قسیم ولد محمد اکرم سے دورانِ گرفتاری 97 بیگ چھالیہ تقریباً 1200 کلو، 2 عدد موبائل فون اور نقدی سمیت 1 عدد کار قبضہ پولیس میں لے لیا گیا
جبکہ ملزمان روحان اللہ ولد نفیس اللہ اور علیم ولد خالد کے قبضے سے 1 عدد مسروقہ موٹر سائیکل تھانہ پریڈی برآمد کر لی گئی
ملزم رضوان عرف منّا کے قبضے سے لیاقت آباد تھانے کی حدود سے چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی موبائل فون چھیننے کا مقدمہ نمبر 51/2023 دفعہ 392/397/34 ت پ درج ہے.
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی گئی
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس



