پاکستان

ارشد شریف قتل کیس کی انکوائری مکمل ہوگئی

پاکستان کے معروف صحافی اور سینئر اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں قائم جے آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق دبئی میں ٹیم کی جانب سے ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات لی گئی جبکہ اپنی تحقیقاتی رپورٹ مرتب ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں رواں ہفتے جمع کرائی جائے گی ۔

خیال رہے کہ  جے آئی ٹی 12 جنوری کو دبئی روانہ ہوئی تھی اور ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی کینیا روانہ ہوئی تھی جس کی سربراہی احمد سربراہی کررہے ہیں جبکہ دیگر افسران میں آئی بی سے ڈپٹی ڈی جی ساجد کیانی، آئی ایس آئی سے گریڈ بیس کے محمد اسلم شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button