
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔
چیف سیلکٹر مینز کرکٹ ٹیم ہارون رشید کے ساتھ سلیکشن کمیٹی میں کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ توصیف احمد بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق ارشد خان، شاہد نذیر اور شعیب خان کوجونیئر سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔



