اہم خبریںپاکستان

پولیس لائنز دھماکا ڈرون نہیں بلکہ خودکش حملہ :آئی جی خیبر پختونخوا

 پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز دھماکا ڈرون نہیں بلکہ خودکش حملہ تھا، جوانوں کو گمراہ کرکے سڑکوں پر نکالنے کو برداشت نہیں کریں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ جنازوں کی تدفین سے فارغ نہیں ہوئے کہ نیا طوفان کھڑا کر دیا گیا، ہم غم میں ہیں لہٰذا افواہوں سے ہمارے دکھ میں مزید اضافہ نہ کیا جائے، جوانوں کو سڑکوں پر لانا کسی صورت قبول نہیں اور ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے۔

معظم جاہ انصاری نے دعویٰ کیا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے اور اب دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے قریب ہیں۔ دہشت گرد اکیلا نہیں تھا بلکہ پیچھے پورا نیٹ ورک تھا، خود کش حملہ آور کو ہدف دیا گیا جوکہ 12 بجکر 36 منٹ پر پولیس لائنز میں داخل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آگئی ہے، خیبر روڈ سے فوٹیج میں خودکش حملہ آور کا پتہ چلا جس نے ماسک پہنا ہوا تھا، جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا ملنے والا سر اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا حملہ آور ایک ہی ہے۔

معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ ڈرون حملے کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی یہ بالکل غلط بات ہے، آئی ڈی لگانے کے شواہد نہیں ملے اور جائے وقوعہ پر کوئی گڑھا نہیں، بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں دھماکا خود کش ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button