
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد اسپتال لے جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پولیس شیخ رشید کو الکوحل ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لے کر گئی جہاں انہوں نے ٹیسٹ کروانے سے منع کیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا جبکہ ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل دے دیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے ای سی جی کرانے سے انکار کیا اور وہ چاق و چوبند اور مکمل ہوش و ہواس میں تھے۔
واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرے گی۔



