لیو ٹوئنزکی جانب سے کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو کا نیا ورژن پیش

لیو ٹوئنز کے نام سے مشہور پاکستانی موسیقاروں نے کیفی خلیل کے مشہور گانے ’کہانی سنو‘ کا انسٹرومینٹل ٹریک پیش کر دیا۔
سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں سُر بکھیرنے والے لیو ٹوئنز کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے 2 پاکستانی نوجوان موسیقاروں ہارون اور شارون کی جوڑی نے شائقین کا دل ایک بار پھر جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق ہارون اور شارون نے کیفی خلیل کا مقبول ترین گانا ’کہانی سنو‘ کی دھن کو موسیقی کے آلات پر انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔
View this post on Instagram
مزید تفصیلات کے مطابق لیو ٹوئنز ہارون اور شارون کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور دونوں بھائی گزشتہ چند برس سے موسیقی کے فن سے وابستہ ہیں اور وہ مختلف سازوں کے ذریعے موسیقی کو مزید سریلا بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔
لیو ٹوئنز کو مقبولیت اس وقت ملی جب انہوں نے پی ٹی وی پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر ہونے والے ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے او ایس ٹی کو موسیقی کے آلات پر پیش کیا۔



