پاکستانکھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

ٓئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر پہلے اور رضوان  ٹی ٹوئنٹی میں دوسرے نمبر آگئے

تفصیلات کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  887  پوائنٹس کے ساتھ بدستور  بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے روسی ون ڈر ڈسن دوسرے،کوئنٹن ڈی کک تیسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں بیٹرز کی فہرست بھارتی ٹیم کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی چوتھی پوزیشن ہے۔

 

مزید تفصیلات کے مطابق  بولرز کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج پہلے اور ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button