پاکستانکھیل

محمد حارث نے پشاور دھماکے کے بعد منظر بیان کردیئے۔

پاکستانی کرکٹر محمد حارث نے پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کے بعد دِکھنے والے منظر کو بیان کردیا۔

سوشل میڈیا کے اکاوُنٹ ٹویٹر پر محمد حارث نے بتایا کہ دھماکے کے ایک دن بعد آج اپنے شہر پشاور میں پولیس لائن کے راستے سے گزرا۔

محمد حارث نے بتایا کہ حالیہ دھماکے کے بعد پورا شہر بہت خاموش اور سنسان سا ہے۔ اپنے آبائی شہر کو اس طرح دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

 

واضح رہے کہ پیر کو ہونے والے پشاور دھماکے میں شہد ا کی تعداد 100 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button