پاکستانکھیل

بابر اعظم کی جانب سے برطانوی کمپنی کے ساتھ معاہدے میں توسیع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دنیا کی سب سے بڑی انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس کے درمیان معاہدے میں توسیع ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے لکھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دنیا کے معروف بیٹر بابر اعظم نے گرے نکولس کے ساتھ معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے ہیں۔

 

اس سے قبل 2020ء میں بابر اعظم نے اس کمپنی کو جوائن کیا تھا جبکہ 2022ء میں اس کمپنی نے اسٹار بیٹر کے لیے نیا بیٹ بھی تیار کیا تھا اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی گرے نکولس کمپنی کے بیٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ گرے نکولس گلوز اور پیڈز سمیت کرکٹ کی دیگر چیزیں بناتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button