اہم خبریںپاکستان

کراچی میں خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس کا آغاز آج ہوگا

کراچی میں پہلی بار خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا افتتاح آج ہوگا۔

پنک بس سروس میں انٹرنیٹ اور موبائل چارجنگ کی سہولیات موجود ہونے کے ساتھ ساتھ فیئر کلیکٹرز بھی خواتین ہی ہوں گی

تفصیلات کے مطابق پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کریں گے۔

اس  حوالے سے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ  کہ پنک بس سروس سےخواتین کو بہترین سفری سہولیات ملیں گی اور دفتری اوقات میں ہر 20 منٹ کے بعد چلیں گی جبکہ دفتری اوقات کے بعد ہر ایک گھنٹے بعد پنک بس سروس چلائی جائے گی

مزید تفصیلات کے مطابق بس سروس کا آغاز ملازمت پیشہ خواتین کے سفری مسائل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے جبکہ پنک پیپلز بس ملیر ماڈل کالونی سے آئی آئی چندریگر روڈ تا ٹاور چلے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button