عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں، ان کا منصوبہ عمران خان کو نااہل اور مائنس کرنا ہے۔16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراُتر آئی ہے۔
میں اپنےبیان پرقائم ہوں عمران خان درست کہتاہےآصف زرداری اسےقتل کرواناچاہتاہےعمران خان کی جان کوشدید خطرات ہیں۔انکا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائینس کرناہے16وزارتوں میں کچھ نہ ملا توحکومت اوچھےہتھکنڈوں پرآگئی میرے وکیل نعیم حیدرنےتھانےمیں بیان جمع کرادیاجوپولیس لینے سے انکاری ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 1, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے وکیل نعیم حیدر نے تھانے میں بیان جمع کرا دیا جو پولیس لینے سے انکاری ہے
میں اپنےبیان پرقائم ہوں عمران خان درست کہتاہےآصف زرداری اسےقتل کرواناچاہتاہےعمران خان کی جان کوشدید خطرات ہیں۔انکا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائینس کرناہے16وزارتوں میں کچھ نہ ملا توحکومت اوچھےہتھکنڈوں پرآگئی میرے وکیل نعیم حیدرنےتھانےمیں بیان جمع کرادیاجوپولیس لینے سے انکاری ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 1, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے ہر حال میں گرفتار کیا جائے، پہلے لال حویلی پر قبضہ کیا جو ہماری ذاتی ملکیت ہے ہائی کورٹ نے قبضے کو ختم کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، میرے وکیل سردار رازق، نعیم حیدر اور انتظار حسین ہیں، باقی پولیس کی طرف سے میرے خلاف میڈیا ٹرائل کروایا جا رہا ہے۔
پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھےہرحال میں گرفتارکیاجائے پہلےلال حویلی پرقبضہ کیاجوہماری ذاتی ملکیت ہےہائیکورٹ نےقبضےکوختم کردیااسلام آبادپولیس کی طرف سےمجھےکوئی نوٹس موصول نہیں ہوامیرےوکیل سردار رازق،نعیم حیدراورانتظارحسین ہیں باقی پولیس کی طرف سےمیرےخلاف میڈیا ٹرائل کروایا جارہا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 1, 2023
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کی بسوں میں آ کر لال حویلی پر قبضہ کیا گیا، میری نشست پر بھی عمران خان الیکشن لڑیں گے، اوورسیز ووٹرز کیلیے سپریم کورٹ گئے ہوئے ہیں۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے پی میں الیکشن کی تاریخ آ گئی ہے، پنجاب میں بھی آ جائے گی، پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے گرفتار کیا جائے، ہمارے جیل میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ میرے پاس ثبوت ہیں آصف زرداری نے دہشت گردوں کو ہائر کیا ہے، زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا تھاکہ میری اور لال حویلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، مجھے کچھ ہوا تو رانا ثناء اللّٰہ، شہباز شریف اور آصف زرداری ذمہ دار ہوں گے۔