پاکستانشوبز

صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل کی منگنی ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل کی منگنی کی رسم ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے بیٹے کی منگنی کی تقریب سے اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پیچ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر نے سرمائی رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

صبا فیصل کی بیٹی اور اداکارہ ، ماڈل سعدیہ فیصل نے بھائی کی منگنی کے موقع پر مرون رنگ کی ساڑھی کا انتخاب کیا۔

 

صبا فیصل کے بڑے بیٹے سلمان فیصل نے والد کی طرح سرمائی کوٹ پینٹ کا انتخاب کیا جبکہ دلہے یعنی ان کے چھوٹے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصلے نے روایتی سفید رنگ کا شلوار قمیض نیلے رنگ کی واس کٹ کے امتزاج کے ساتھ پہنا۔

 

اس موقع پر اداکارہ صباء فیصل اور ان کی بہن کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button