
پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معاشی اور مالی پالیسوں کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوین جائزے کو مکمل کرنے کے لئے اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹرکا کہنا تھا کہ امید ہیں کہ پاکستان نویں جائزے کو مکمل کرنے کیلئےضروری اقدامات کرے گا جبکہ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا چاہتا ہے اور نویں جائزے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
مزید تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد میں وزیر مملکت عائشہ غوث پاسا، سیکریٹری خزانہ، گورنر سٹیٹ بنک اور چئیرمین ایف بی آر وزیر اعظم کے معاونین طارق باجوہ اور طارق پاشا بے بھی حصہ لیا۔
یاد رہے کہ پاکستان وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے سرانجام دی اور آئی ایف وفد کی قیادت مشن چیف ناتھن پورٹر نے کی۔



